نومبر 4, 2026

منڈی بہاؤالدین:SHOتھانہ سٹی کی منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی،ایک اشتہاری بھی گرفتار

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی منڈی بہاؤالدین کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل امجد حسین کھوکھر کی زیر نگرانی SHOتھانہ سٹی عدیل ظفر بوسال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش عمران مسیح عرف ہیرو ولد یونس مسیح سکنہ کشمیر کالونی منڈی بہاؤالدین کو گرفتار کر کے 1520 گرام چرس اور 37500 روپے رقم وٹک،سلیم ولد غلام قادر قوم دیندار سکنہ دار الاسان کالونی ڈنگہ کھاریاں ضلع گجرات کو گرفتار کر کے بندوق 12 بوراور زین ولد ریاض احمد قوم وڑائچ سکنہ شہیدانوالی کو گرفتار کر کے پسٹل 30 بور اور 4 شراب فروش ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔ ایک مجرم اشتہاری جو کہ عرصہ دراز سے روپوش تھا گرفتار کر لیا گیا۔