منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد نے گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار دی سلولرنرز (سپیشل ایجوکیشن)سنٹر منڈی بہاوالدین کا اچانک دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے سکول بلڈنگ، کلاس رومز، صفائی ستھرائی سمیت دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، پرنسپل سکول اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سکول پرنسپل نے بتا یا کہ سکول میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد112 ہے اور حکومتی ہدایات کے مطابق ادارے کی بہتری اور ترقی کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ہے کہ سلولرنرز سکولز میں زیر تعلیم طلباء کو معیاری درسی کتب، یونیفارم، پک اینڈ ڈراپ سمیت دیگربہترین سہولیات کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائی جائے۔ ادارے میں طلباء کی انرولمنٹ بہتر بنانے کے لئے باقاعدہ مہم چلائی جائے۔





