نومبر 5, 2026

لیڈیز کلب گجرات کی نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری

گجرات() نو منتخب عہدیداران لیڈیز کلب گجرات کی حلف برداری کی تقریب گجرات لیڈیز کلب میں منعقد ہوئی، تشنیبہ حسین نے لیڈیز کلب کی نو منتخب سیکٹریری اور ممبرز بورڈ آف گورنرز سے حلف لیا اور عہدیداران کو مبارکباد دی۔ تشنیبہ حسین نے کہا کہ لیڈیز کلب کی نومنتخب عہدیداران روشن خواتین کی بہتری کے لیے لگن اور محنت سے کام کریں، لیڈیز کلب کے ممبران کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، نئی ٹیم کے ساتھ مل کر ممبر خواتین کے لئے نئے پراجیکٹس پر کام کیا جائے گا، ممبران کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، تقریب کے اختتام پر تشنیبہ حسین نے لیڈیز کلب کے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممبران کو شیلڈز سے نوازا۔