جہلم (چوہدری سالک پسوال)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کاروائیاں،، پہلی کاروائی میں مویشی چوری کے مقدمات میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،چوری شدہ بکرے اور رقم برآمدتھانہ سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالقمان اور بابر کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے 02 عدد بکرے مالیتی 02 لاکھ روپے اور رقم برآمد کر لی گئیں،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ دوسری کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے،03 لیڈی منشیات فروشہ گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد تھانہ سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ نازیہ بی بی، زویا بی بی اور دعا زہرہ کو گرفتار کر لیا،ملزمہ نازیہ بی بی سے 750 گرام آئس، ملزمہ زویا بی بی سے 01 کلو 200 گرام چرس اور ملزمہ دعا زہرہ سے 01 کلو 350 گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درجکرلئے گئے۔





