مرالہ مکھنانوالی چورنڈ (نامہ نگاران) مکھنانوالی میں آل پاکستان اوپن تماچے دار کبڈی میچ جاوید جٹو اور گڈو پٹھان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا. تفصیلات کے مطابق مکھنانوالی میں آل پاکستان اوپن تماچے دار کبڈی میچ ملک کے نامور کھلاڑیوں جاوید جٹو اور گڈو پٹھان کے درمیان کھیلا گیا آل پاکستان اوپن تماچے دار کبڈی میچ کے مہمان خصوصی چوہدری ہمایوں سکندر وڑائچ چوہدری عدنان وڑائچ حافظ رضوان وڑائچ آف مرالہ چوہدری سکندر عباس وڑائچ آف کوٹلی خورد چوہدری ذوالقرنین ہنجرا آف قلعہ عطر سنگھ سمعین علی تارڑ زوہیب احمد تارڑ آف چورنڈ چوہدری فاروق احمد ساہی آف ڈھوک کاسب سیکرٹری سابقہ ضلعی ناظم ریاض اصغر چوہدری محمد نواز مہمان خصوصی تھے جو آل پاکستان اوپن تماچے دار کبڈی میچ کے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کرتے رہے اور تمام مہمانان خصوصی صاحبان کھلاڑیوں پر روپوں پیسوں کی بارش کرتے رہے اس کے علاؤہ اناؤنسر صاحبان اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے کھلاڑیوں میں کھیلنے کا خوب جذبہ ابھارتے رہے اور مہمانان خصوصی صاحبان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے کبڈی میچ گراؤنڈ میں آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے رہے کبڈی میچ انتظامیہ ڈھول کی تھاپ پر آنے والے مہمانان خصوصی صاحبان کو مالائیں پہناتے ہوئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہیں مہمانان خصوصی صاحبان کا بھر پور والہانہ استقبال کرتے رہے جبکہ کمیرہ مین اپنے کیمروں میں مہمانان خصوصی صاحبان کھلاڑیوں اور عوام کی فوٹوز بناتے رہے اور لائیو والے بھی پوری دنیا کو آل پاکستان اوپن تماچے دار کبڈی میچ کی جھلکیاں دیکھاتے رہے بہترین اور تاریخی تماچے دار کبڈی میچ کروانے پر تمام احباب نے جنرل کونسلر سید حسن شاہ اور انتظامیہ کو بھر پور والہانہ خراج تحسین پیش کرتے رہے





