نومبر 3, 2026

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا دریائے چناب کنارے کوٹ غلام سمیت دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے دریائے چناب کنارے کوٹ غلام سمیت دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، ممکنہ پانی کے کٹاو سے متاثرہ ہونے والے علاقوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ایکئسن اریگیشن کو ضروری ہدایات دیں اور ریوینیو سٹاف کو الرٹ کیا۔اتوار کے روز جاری دورہ کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر ان کے ہمراہ موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ دریا کنارے آباد مکینوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے ریلیف کیمپس قائم کئے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ ممکنہ سیلابی علاقوں میں حفاظتی بند بنانے کے لئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے پتھر کی آڑ بنائی جا رہی ہے، جس سے آبادیوں کو محفوظ رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپس میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ریسکیو 1122 فوری طور پر کشیاں دریا کنارے آباد آبادیوں میں منتقل کرے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن پانی کی صورتحال اور بند کی مضبوطی کی نگرانی کرے، پتھروں کا اضافی اسٹاک رکھا جائے، ریسکیو 1122 اور محکمہ ریونیو کے کے اہلکار فیلڈ میں موجود رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور نمٹا جائے ۔