نومبر 4, 2026

جماعت اسلامی کھاریاں کے زیراہتمام مہنگی بجلی، اوور بلنگ، ظالمانہ ٹیکسز، فکس چارجز اور غیر منصفانہ طریق کار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار سے ) جماعت اسلامی کھاریاں کے زیراہتمام مہنگی بجلی، اوور بلنگ، ظالمانہ ٹیکسز، فکس چارجز اور غیر منصفانہ طریق کار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ,مظاہرہ چوہدری عمران انور امیر جماعت اسلامی کھاریاں کی قیادت میں کیا گیا.مظاہرہ سے سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات، چوہدری عمران انور امیر جماعت اسلامی کھاریاں، محمد عارف خان سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کھاریاں نے خطاب کیا.مظاہرہ میں کھاریاں شہر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ اپنے وعدہ کے مطابق 300 یونٹ بجلی فری دے اور آئے روز بجلی کے بلوں میں اضافہ بند کیا جائے اور غیر ضروری ٹیکسز کو فی الفور ختم کیا جائے