نومبر 3, 2026

ای این ٹی، آئی اسپیشلسٹ،سائیکالوجسٹ کی آسامیاں کئی ماہ سے منتظر ہیں

جہلم(چوہدری دانیال عابد) جہلم ضلع کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں، ای این ٹی، آئی اسپیشلسٹ،سائیکالوجسٹ کی آسامیاں تقرری کی پچھلے کئی ماہ سے منتظر ہیں، آنکھ، کان، ناک گلے اور دماغی امراض کے مریض ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں سے علاج معالجے کی غرض سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پہنچتے ہیں جنہیں راولپنڈی سمیت دیگر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نہ ہونے کیوجہ سے ریفر کردیا جاتا ہے۔شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی، شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر ز کی کمی کو پورا کیا جائے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے مریض راولپنڈی سمیت دیگر ہسپتالوں میں دھکے کھانے کی بجائے مقامی ہسپتال میں علاج معالجہ کروا سکیں۔