جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ، پی ڈی خان سٹی، سگھر پور، پنن وال میں محرم الحرام کے روٹس کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پی ڈی خان سٹی، سگھر پور اور پنن وال میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی خان اور دیگر اعلی حکام نے ڈپٹی کمشنر کو پی ڈی خان میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس، انتظامات اور تیاریوں پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کو پرامن طریقے سے گزارنے کے لئے تمام ضروری اقدامات بروقت کئے جائیں سیکورٹی، جلوسوں کے راستوں کی صفائی، رضاکاروں کی تعیناتی سمیت تمام امور کو مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جلوسوں کے انعقاد کے سلسلے میں مقامی انتظامیہ اور لائسنس داروں اور انجمن امامیہ کے عہدیداران سے مل کر لائحہ عمل تیار کیا جائے





