نومبر 4, 2026

منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت سکولز کونسل کا اجلاس

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت سکولز کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی سی ای او ایجوکیشن محمد اورنگزیب سیمت دیگر ایجوکیشن افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سکولز کونسل کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں صبح شام سکول کلاسز، ٹرانس جینڈر سکول پروگرام، میورکی اینڈ کچن گارڈننگ، پلے گراونڈز اور سکول ایجوکیشن اصلاحات بارے تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ سکولوں کی بحالی اور کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ سرکاری سکولوں کی بہتری اور معیاری تعلیم کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول کونسل کا اجلاس ہفتہ میں ایک بار باقاعدگی سے منعقد کرنے اور چھٹیوں کے دوران بھی سکولز کونسل کو فعال رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شجرکاری کے فروغ اور سکولوں کی خوبصورتی کیلئے ہر سکول میں ذیادہ سے ذیادہ پودے لگائے جائیں۔