نومبر 4, 2026

وفاقی بجٹ ٹیکسوں کی بھرمار ، غریب عوام پر ظلم اور اوورسیز پاکستانیوں پر سختیاں ختم کریں؛ ایم این اے چوہدری مُحمد الیاس کا بجٹ اجلاس سے خطاب


کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ایم این اے حلقہ این اے 62چوہدری محمد الیاس نے قومی اسمبلی میں جاری بجٹ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ میں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمر ان خان کی سپورٹ اور حلقہ کی عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر آیا ہوں،انھوں نے بجٹ پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ ٹیکسوں کی بھرمار،عوام پر ظلم کی انتہا ہے،شہر ی ٹیکس ادا کر تا ہے تو ریاست اس کو بنیادی حقوق و سہولیات بھی فراہم کرئے،کب تک غریب عوام پستی رہے گی، عوام پر مختلف قسم کے ٹیکس لگا کر حکومت سکو ن سے سو رہی ہے، سب سے زیادہ ملک میں سرمایہ بھیجنے والے بیرون ممالک مقیم اوور سیز پاکستانیوں کیلئے بجٹ میں کچھ بھی نہیں جنھوں نے اس ملک کی معیشت کو کئی سالوں سے سہارا دے رکھا ہے،اُلٹا ان پر سختیاں کی جارہی ہیں سیاسی پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ ختم کیے جا رہے ہیں، انھوں نے سیاسی پنا ہ کے زریعے معاشی پناہ حاصل کی ہے،حکمران دنیا بھر میں سرمایہ کاروں کو ڈھونڈ رہے ہیں ملکوں ملکوں جا کر قرضے مانگ رہے ہیں جبکہ اوور سیز پاکستانی ملک میں سب سے زیادہ سرمایہ بھیجنے والے ہیں اُن پر سختیاں ختم کریں اور اُن کو ووٹ کا حق دیں۔