اپریل 22, 2026

جہلم:محرم الحرام کی آمد سے قبل تمام انتظامات اور جلوسوں کے روٹس پر تمام تجاوزات ختم کی جائیں گی:ڈپٹی کمشنر

جہلم(چوہدری سالک پسوال) محرم الحرام کی آمد سے قبل تمام انتظامات مکمل کریں گے جلوسوں کے روٹس پر تمام تجاوزات ختم کی جائیں گی اور پرامن انعقاد یقینی بنائیں گے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات محرم الحرام کے حوالے سے تیاریوں اور مختلف امام بارگاہوں, جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے نکلنے والے جلوسوں بارے لائسنس داروں نے ڈی سی جہلم کو بریفنگ دی۔ ڈی سی جہلم نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے ساتھ مل کر ایسا لائحہ عمل تیار کریں گے جس سے محرم الحرام کو امن و امان سے گزارا جا سکے۔