اپریل 19, 2026

تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائے: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

گلیانہ(انصر فاروق مغل)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پرائس کنٹرول کے اجلاس کی صدارات کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائیں، زائد وصولی کرنے والے تاجران، دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں پرائس کنٹرول کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی جی افضل حیات تارڈ، ڈی او انڈسٹری راشدہ بتول، اور دیگر ضلعی افسراب اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اجلاس میں کمیٹی کی مشاورت سے اشیاء خوردونوش کے نرخ مقرر کئے گئے، چاول باسمتی 200، دال چنا موٹی، 285، دال چنا باریک 250، دال مسور موٹی 270، دال ماش دھلی ہوئی 560، دال ماش بغیر دھلی ہوئی 500، دال مونگ 290، چنا کالا موٹا 260، چنا سفید 270،بیسن 260، دودھ 160، روٹی 14، نان 20، چھوٹا گوشت 1600، بڑا گوشت 800 روپے فی کلو فروخت ہوگا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ دوکاندار ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں، اسٹاک روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو ڈکلئیر کریں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔