نومبر 6, 2026

جہلم:بجلی کے تھری فیز گھریلو و کارروباری نئے کنکشن کی فیسوں میں غیرمعمولی اضافہ

جہلم(چوہدری دانیال عابد)بجلی کے تھری فیز گھریلو و کارروباری نئے کنکشن کی فیسوں میں غیرمعمولی اضافہ، تھری فیس میٹر کا اب ڈیمانڈ نوٹس 33 ہزار5 سو کی بجائے63 ہزار 5 سو روپے میں جاری ہو گا،لیسکو نے صارفین کے لیے نئے کنکشن کے ڈیمانڈ نوٹس کی فیسوں میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں لیسکو کو ڈیمانڈ نوٹس کی فیس بڑھانے کی باضابطہ منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تھری فیز میٹر کی کاسٹ 33 ہزار 5 سو سے بڑھا کر 63 ہزار5 سو روپے کر دی گئی ہے اب تھری فیز گھریلو یا کارروباری کنکشن کے لئے ڈیمانڈ نوٹس کی مجموعی طور پر63 ہزار5 سو روپے تک ادائیگی کرنا ہو گی۔ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز نے آپریشن سرکلز کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیا ہے، لیسکو میں اضافی قیمت کا فیصلہ یکم جولائی 2024 سے نافذالعمل ہو گا۔