جہلم(چوہدری سالک پسوال) عید الاضحی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران کی طرح پرائس مجسٹریٹس نے بھی بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر تمام مجسٹریٹس مبارکباد کے مستحق ہیں عید الاضحی کے بعد بھی روٹی، سبزیوں اور دیگر اشیا پر نظر رکھنا ضروری ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف جاری رہے یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے پرائس مجسٹریٹ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں روز مرہ کی اشیاء خوردونوش کی موجودہ قیمتوں، سپلائی کی صورتحال اور مارکیٹ میں دستیابی بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ پرائس مجسٹریٹس اپنا کام جاری رکھیں اور سرکاری ریٹ سے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔





