کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور نوابزادہ طاہر الملک کے ہمراہ گجرات کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر بلدیات پنجاب نے جی ٹی ایس چوک، رام طلائی چوک، گلزار مدینہ روڈ، فوارہ چوک، کورٹ روڈ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عید الاضحی کے موقع پر جاری خصوصی مہم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔صوبہ بھر میں آلائشیں اٹھانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ صوبائی، ڈویژن اور ضلع سطح پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ بلدیاتی اداروں کے افسران و اہلکار فیلڈ میں متحرک ہیں۔صوبہ بھر میں کسی جگہ آلائش نظر نہیں آنی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع کی خصوصی مانیٹرنگ کریں۔ عید الاضحی کے موقع پر شہریوں میں 32 لاکھ بائیؤ ڈی گریڈ ایبل بیگز تقسیم کئے گئے۔





