جہلم(چوہدری سالک پسوال) عید الاضحی کے موقع پر اشیائے خورد و نوش کو مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنائی جائے زائد قیمتوں پر فوری طور پر دوکان سیل کرکے دوکاندار کی گرفتاری عمل میں لائی جائے یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عید کے نام پر تین چار گنا زیادہ ریٹ وصول کرنے والوں کا قبلہ درست کریں گے پرائس مجسٹریٹس اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہ برتیں۔ شہریوں کو لوٹنے والوں کی عید جیل میں ہونی چاہیے۔





