نومبر 4, 2026

جہلم:ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا اقبال لائبریری کا دورہ، مختلف حصوں کا مشاہدہ، انچارج کا تاریخی حیثیت اور اہمیت پر بریفنگ

جہلم(چوہدری سالک پسوال) اقبال لائبریری ضلع جہلم کا سرمایہ ہے اس کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں تاکہ شہریوں کو ایک بہترین جگہ میسر آ سکے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اقبال لائیبریری کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈی سی جہلم نے لائبریری کے مختلف حصوں کا مشاہدہ کیا۔ لائبریری انچارج نے ڈپٹی کمشنر کو لائبریری کی تاریخی حیثیت اور اہمیت پر بریفنگ دی۔ ڈی سی جہلم نے لائبریری میں بہترین انتظامات کی ہدایت کی۔