نومبر 4, 2026

جی7 نے روس کے منجمد اثاثوں سے یوکرین کو 50 ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دیدی

جی7 ممالک نے روس کے منجمد اثاثوں سے حاصل ہونے والے سود سے یوکرین کو 50 ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی۔یوکرین کو قرض دینے کا معاہدہ اٹلی میں جاری جی 7 اجلاس کے پہلے روز ہوا جس میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بھی شرکت کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کو قرض روس کے منجمد اثاثوں سے حاصل ہونے والے سود کی رقم سے  دیا جائے گا، ان اثاثوں کو 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد منجمد کردیا گیا تھایوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اجلاس کے موقع پر جاپان کے ساتھ 10 سالہ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور جاپان اس سال یوکرین کو 4.5 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔یوکرین کے لیے جی 7 کا منصوبہ 300 ارب ڈالر کے ضبط شدہ روسی فنڈز سے حاصل ہونے والے منافع کے ذریعے دیے جانے والے کئی سال کے قرض پر مبنی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قرض کی تکنیکی تفصیلات کو آئندہ ہفتوں میں حتمی شکل دی جائے گی۔روس نے جی 7 ممالک کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریازخارووا کا کہنا ہے کہ مغرب کا روس کے منجند اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدنی لینا جرم ہوگا، یورپی یونین کو اس اقدام پر روس کی جانب سے اذیت ناک ردعمل ملے گا۔