جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم لکڑی چوری اور جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکنے کے لیے محکمہ جنگلات کی چیک پوسٹوں کو مزید فعال بنایا جائے۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات فاریسٹ چیک پوسٹ راٹھیاں کا دورہ کرتے اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ محکمہ جنگلات کے افسران نے ڈی سی جہلم کو چیک پوسٹ کے قیام کا مقصد، افادیت اور اب تک کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ جس پر ڈی سی جہلم نے چیک پوسٹ کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی۔





