نومبر 3, 2026

جہلم تا للہ انٹرچینج پنڈدادنخان 128کلو میٹر سڑک کی تعمیرکیلئے ڈیرھ ارب روپے کا فنڈ منظور

جہلم(میاں محمد ساجد)ڈیول کیرج وے پنڈدادنخان جہلم سڑک کی تعمیر کیلیے ڈیرھ ارب روپے کا فنڈ منظورایم این اے بلال اظہر کیانی اور دیگر عوامی نمائندوں کی محنت رنگ لے آئی ہے فنڈ کی منظوری سے لوگوں کی مشکلات کم ہونگی تفصیلات کے مطابق جہلم سے للہ انٹرچینج پنڈدادنخان 128کلومیٹر زیر تعمیر سڑک کا بند ہونے سے اہل علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے فنڈز جاری کروانے کیلیے ایم این اے بلال اظہر کیانی سمیت دیگر جہلم کے عوامی نمائندیں کوششیں کر رہیے تھے اب ن لیگی عوامی نمائندوں کی کوشش رنگ لا چکی ہے ن لیگ کی وفاقی حکومت نے ڈیرھ ارب روپے کا فنڈ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے فنڈ جاری ہونے سے سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہونے سے اہل علاقہ کے لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے گی