کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پولیس شہداء کی ملک و قوم کے لئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔شہیدانسپکٹر غلام شبیر نیازی اور کانسٹیبل گلزار احمد نے11مئی1992کو سماج دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا۔

ان کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے آبائی علاقہ جات میں ان کی قبروں پرپولیس افسران نے حاضری دی اوردعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔گجرات پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی دی اوردعائیہ تقریب میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر شہدا ء کے لواحقین کی محکمہ پولیس کی طرف سے مالی امداد بھی کی گئی۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔






