کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے) جماعت اسلامی کھاریاں شہر کا اجتماع ارکان چوہدری عمران انور کی زیرصدارت شفیق مسجد میں منعقد ہوا۔گزشتہ کاموں کا جائزہ لیا گیا اور اجتماعی قربانی کے سلسلہ میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔اجتماع ارکان میں محمد عارف خان قیم، عبدالمجید بٹ، سید شجاع الدین شاہ نائب امراء، سید فیاض شبیر بخاری، چوہدری امجد شہباز ایڈووکیٹ ناظمین سرکل سمیت کثیر تعداد میں ارکان نے شرکت کی





