نومبر 4, 2026

جہلم: منگلا ڈیم میں پھنسے8 افرادکوریسکیو 1122کے عملے نے بحفاظت نکال لیا جبکہ دریا عبور کرتا ایک شخص جاں بحق

جہلم(عمیراحمدراجہ)جہلم منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں ایک لاکھ کیوسک پانی کا ریلا چھوڑ دیا گیا،8 افراد دریا جہلم میں پھنس گئے،ریسکیو 1122کے عملے نے دریا ئے جہلم میں پھنسنے والے ا فراد کوبحفاظت نکال لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منگلا ڈیم سے 1 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا چھوڑاگیا، لیکن مقامی افراد نے انتظامیہ کے اعلانات کے باوجود حفاظتی اقدامات نہیں کئے اور دریاء عبور کرنے کی کوشش کی جس کیوجہ سے 8 افراد دریائے جہلم میں پھنس گئے، جن میں محمد عدنان ولد غلام سرور، محمد رضا ولد احمد خان، شوکت ولد محمد شفیع، غلام رسول ولد نور محمد، غلام دستگیر ولد نذیر حسین، محمد جاوید ولد حسن،محمد آصف ولد محمد علی، لیاقت علی ولد نور محمد کی کال پر ریسکیو 1122 کے عملے نے چند منٹوں میں مذکورہ جگہ پہنچ کر آٹھوں افراد کو ڈوبنے سے بچالیا جبکہ علی الصبح کھرالہ کریشن پلانٹ کے قریب دریاء عبور کرنے والے شمالی محلہ کے رہائشی 50 سالہ محمد اقبال جو کہ دریا عبور کرکے دوسرے کنارے جانا چاہتا تھا دریاء میں ڈوب گیا، ریسکیو 1122 کے عملے نے شمالی محلہ کے رہائشی محمد اقبال کی نعش دریاء سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔