نومبر 5, 2026

بھارت سے شکست کے بعد نسیم شاہ رو پڑے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ آبدیدہ ہو گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہیں روتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔میچ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نسیم شاہ کی بولنگ کی تعریف کی اور انہیں رونے سے منع کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔