جہلم(چوہدری سالک پسوال) عید الاضحی کے موقع پر ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت ایکشن کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری بوجھ سے محفوظ رکھا جا سکے۔ عید کے موقع پر پرائس مجسٹریٹ کا کردار زیادہ اہم ہو جائے گا اس لئے تمام پرائس مجسٹریٹ عید کے دنوں میں روٹین سے ہٹ کر اپنی ڈیوٹی انجام دیں ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اجلاس میں یہ بات کہی۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی موجودہ قیمتوں اور آنے والے دنوں میں ممکنہ اضافہ کو روکنے کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔





