ملک میں ڈالر کی قدر کو استحکام رہا اور مئی کے مہینے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر چھیالیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر بڑھے بھی ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 31 مئی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 21 کروڑ ڈالر رہے۔ مئی کے آخری کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر ساڑھے 11 کروڑ ڈالر کم ہوئے، لیکن اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک کروڑ 58 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 31 مئی تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 10 کروڑ ڈالر رہے، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس ڈالر اسٹاک 5 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا۔





