کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار)جماعت اسلامی کھاریاں کی مقامی شوری کا اجلاس چوہدری عمران انور امیر جماعت اسلامی کھاریاں کی صدارت میں ہوا.محمد عارف خان قیم، سید شجاع الدین شاہ، عبدالمجید بٹ، شاہزیب احمد ڈار نائب امراء، منتخب اراکین شوری اور خصوصی دعوت پر ذمہ داران نے اجلاس میں شرکت کی.اجلاس میں جماعت اسلامی کھاریاں کے دفاتر کی توسیع، مدرسہ و مسجد شفیق کی سروسز میں اضافہ، جماعت اسلامی کے اثاثہ جات کی نگرانی، الخدمت فاونڈیشن کی تنظیم نو، ارکان سازی و دیگر امور پر تفصیل سے طویل مشاورت کے بعد مختلف کمیٹیز کا اعلان کیا گیا۔بیت المال ، بلاک کوڈ پر تنظیم سازی، تربیتی و دعوت امور اور قربانی پراجیکٹ کی پلاننگ متعلقہ فورم پر کی جائے گی۔اجلاس کے اغاز پر شاہزیب احمد ڈار نے اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھایا۔
اجلاس کے اختتام پر امیر محترم نے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا





