کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے) سی بی اے گیپکو سب ڈویژن نمبر 1 کھاریاں کے الیکشن میں راجہ جاوید اقبال گروپ کا کلین سویپ، تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ۔ بلامقابلہ منتخب عہدیداران میں چیئرمین راجہ جاوید اقبال، وائس چیئرمین پرویز اختر، جنرل سیکرٹری مُحمد شفیق اور جوائنٹ سیکرٹری مُحمد احسان شامل ہیں ۔ تمام عہدیدار سال 25-2024ء کے لئے منتخب ہوئے ہیں ۔ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے سالانہ الیکشن برائے گیپکو سب ڈویژن نمبر 1 کھاریاں گزشتہ روز انعقاد پزیر ہوئے تھے، جس میں راجہ جاوید اقبال گروپ نے کلین سویپ کرتے ہوئے تمام نشستوں پر بلامقابلہ کامیابی حاصل کی ۔





