نومبر 3, 2026

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر راؤنڈ 2 کے لیے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔سعودی عرب کی فٹبال ٹیم چارٹرفلائٹ سے اسلام آباد پہنچی جہاں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ٹیم کا استقبال کیا۔اس کے علاوہ ائیرپورٹ پر چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانامشہود اور دیگر بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ سعودی کی عرب فٹبال ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کل اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔