نومبر 4, 2026

منڈی بہاوالدین: بریڈ اور رس مہنگے داموں فروخت کرنے پر حافظ بیکرز اینڈ سویٹس ست سرا سیل

منڈی بہاوالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ڈی او انڈسٹریز رانا سعید نے  بریڈ اور رس مہنگے داموں فروخت کرنے پر حافظ بیکرز اینڈ سویٹس ست سرا کو سیل کر دیا، یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر پنجاب بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئ ہے، ضلعی انتظامیہ نے تاجروں کی مشاورت سے بیکری آئٹمز کی کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا  متعلقہ بیکری کو بریڈ اور رس مہنگے داموں فروخت کرنے پر پر سیل کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی او انڈسٹریز رانا محمد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر ضلعی انتظامیہ  عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف مہیا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ آٹے اور میدے کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے بیکری آئٹمز میں نمایاں کمی کی گئی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا