نومبر 3, 2026

ضلع منڈی بہاوالدین کے عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف مہیا کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیرصدارت اجلاس منعقد

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین کے عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف مہیا کرنے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے مثبت ثمرات نچلے طبقے تک منتقل کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد،سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم  سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کی جائے۔اور نئے کرائے ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کی ہدایت کی۔