نومبر 6, 2026

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت کھادوں کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی اورمقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) وزیراعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت کھادوں کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی اورمقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا  کہ ضلعی انتظامیہ کسانوں کو یوریا سمیت دیگر کھادوں کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے. ضلع منڈی بہاوالدین کے کسانوں کی ڈیمانڈ کے مطابق کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہاکہ حکومتی پالیسی کے تحت کاشتکاروں کے مفاد کا بھر پور تحفظ کرتے ہوئے کسی کو بھی غیر معیاری یا مہنگی کھاد بیچنے اور ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام ڈیلرز اپنی سیل پرچیز کا مکمل ریکارڈ رکھیں اور کھادوں کی ریٹ لسٹ  نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائے۔