نومبر 3, 2026

جنگ ختم کرنے کے لیے رابطے جاری ہیں، معاہدے کا انحصار امریکیوں کی سیاسی بصیرت پر ہے: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

اشک آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ ختم کرنے کے لیے رابطے جاری ہیں اور معاہدے کا تمام تر انحصار امریکیوں کی سیاسی بصیرت پر منحصر ہے۔

ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں ایرانی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ایران اور امریکا کی مشاورت میں تیزی آگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور امریکا کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کے ممکنہ معاہدے کے لیے قطر اور پاکستان سمیت ثالث ممالک کے ساتھ بھرپور مشاورت کر رہا ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اگر امریکا ہماری شرائط قبول کر لیتا ہے تو آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی اور مذاکرات بحال ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سفارت کاری یا فوجی تصادم دونوں کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔