گلیانہ (انصر فاروق,مغل)تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ میں دوشیزہ کو قتل کردیاگیا،سڑک کنارے سے نعش برآمد،تفصیل کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسیٰ کی حدود موضع میکن روڈ سے 17 سالہ دوشیزہ کی نعش برآمدہوئی ہے،پولیس کے مطابق 17 سالہ ماہ نور دختر شاہد شاہ سکنہ قاضی کرم شاہ کو نامعلوم افراد نے قتل کر کے نعش میکن روڈ پر پھینک دی،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر لیاقت گجر ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی،تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے مقتولہ کے والدشاہدشاہ کی مدعیت میں ہمایوں ولدغلام غوث سکنہ شاہجہانیاں وغیرہ کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرلیاہے،پولیس مصروف تفتیش ہے۔





