نومبر 4, 2026

سعودیہ کا ورلڈکپ جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اگلے برس حج پر شاہی مہمان بنانےکا اعلان

سعودی عرب نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو اگلے برس حج پر شاہی مہمان بنانےکا اعلان کیا ہے۔پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خصوصی ویڈیوپیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ان شااللہ یہ ٹورنامنٹ جیتےگی، ورلڈکپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہوگی۔سعودی سفیر کا  کہنا تھا کہ ان شا اللہ پاکستانی عوام یقیناً ورلڈکپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائےگی۔انہوں نے مزید کہا کہ  میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔