جہلم(عمیراحمدراجہ) صحافی مشکل ترین حالات کے باوجود اپنے فرائض منصبی ذمہ داری اور احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارجہلم پریس کلب کے صدر محمد امجد بٹ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے جہلم پریس کلب کی مشاورتی کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب تاجروں شہریوں اور مظلوموں کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے کا کردار ادا کررہاہے اور جہلم پریس کلب کے ممبران اپنے قلم وکیمرے کے ذریعے ظلم جبر اور معاشرتی نا انصافیوں کے خلاف بھر پور آواز بلند کرتے ہوئے معاشرے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ جہلم پریس کلب کے صدر محمد امجد بٹ کی قیادت میں پریس کلب کو مزید مستحکم مضبوط فعال اور متحرک کیا جا رہا ہے۔ انشااللہ عوامی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ہر فورم پر جہلم پریس کلب کے صحافی آواز بلند کرتے رہیں گے۔





