نومبر 4, 2026

جہلم: حکومتی اقدامات سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے:ڈپٹی کمشنرسیدہ رملہ علی

جہلم(ملک عامر یوسف) ڈپٹی کمشنرسیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے اشیاء خوردونوش خصوصا روٹی نان، ڈبل روٹی و دیگر اشیاء ضروری کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے اس ریلیف کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے پرائس مجسٹریٹس کو مسلسل کام کرنا ہو گا انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہر قسم کی مارکیٹوں میں جا کر حکومتی مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں، روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں سے ہی مارکیٹ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ناقص، زائد المعیاد اور کم وزن اشیاء بیچنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق ایکشن لے کر حکومتی رٹ کو یقینی بنائیں۔