نومبر 4, 2026

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا چیف جسٹس سے پارٹی کے کیسز سے الگ ہونے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے پارٹی کے کیسز سے الگ ہونے کا مطالبہ کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ترجمان رؤف حسن کا کہنا تھاکہ کور کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے کب رجوع کرنا ہے، اس کا حتمی فیصلہ لیگل ٹیم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ  کور کمیٹی کے کچھ ارکان کو بانی پی ٹی آئی کے ایکس پر جاری وڈیو کے ایک حصے پر اعتراض تھا، بانی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقات میں شامل ہوں گا۔