نومبر 3, 2026

سرائے عالمگیر: گورنمنٹ ہائی سکول کے سابق طلبہ کلاس رومز کی بحالی کے کام میں حصہ شامل کریں : پرنسپل ڈاکٹر عارف رضا

سرائے عالمگیر ( تحصیل رپورٹ)گورنمنٹ ہائی سکول سرائے عالمگیر کے تمام سابق طلبہ سے گزارش کہ وہ اپنی بساط کے مطابق سکول میں جاری کلاس رومز کی بحالی کے کام میں حصہ شامل کریں. نومنتخب پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سرائے عالمگیر ڈاکٹر عارف رضا کی سابقہ سٹوڈنٹس سے اپیل. ان کا کہنا تھا اگر سیمنٹ بجری کھڑکیوں روشندان کی مد میں عطیہ کر سکیں تو ہمارے ان چار کلاس رومز میں سیلنگ فینز کی بھی شدید کم ہے اپ یہ سامان خرید کر بھی سکول کو عطیہ کر سکتے ہیں ہم ہر سبق سٹوڈنٹس سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ نہ صرف خود بلکہ اپنے دگر دیگر طالب علم ساتھیوں کو اس سلسلے میں اگاہ کریں گے اور اپنے سابق کو کچھPay back کرنے میں معاون ثابت ہوں گے اپ کے تعاون پر اللہ اپ سے راضی ہوگا.کیونکہ یہ نیکی کا سفر ہے روشنی کا سفر ہے بھلائی کا سفر ہے اور انتہائی غریب طلبہ سے علم دوستی کا سفر جس کی خوشبو ہمیشہ اپ کے نامہ اعمال کو معطر رکھے گی