نومبر 3, 2026

سرائے عالمگیر: آئی سیپ کے زیر اہتمام ضلع میانوالی میں جوائنٹ ڈائیلاگ کا اہتمام

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) I-SAPS آئی سیپ کے زیر اہتمام ضلع میانوالی میں جوائنٹ ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں CEO ایجوکیشن ملک طارق عباس صاحب ۔ DEO SE خالد محمود خان نیازی۔ AEO یونس خان نیازی۔اور دیگر ایجوکیشن افسران ،سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے ممبران نعمت اللّٰہ اعوان ۔ملک یونس۔واصف ملک۔ ملک عارف۔ رفیع اللہ ملک۔ کلیم اللہ شہزاد مصطفی۔ شبیر ابراہیم ملک حامد۔ فی میل ممبران۔ اور میڈیا کے نماندگان عصمت اللہ ملک۔ اشفاق احمد نے شرکت کی جوائنٹ ڈائیلاگ میں ضلع میانوالی کے سکولوں کے مسائل اور ان کے حل کی تجاویز پر بات جیت کی گئی سی ای او ایجوکیشن ملک طارق عباس نے سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کی کاوشوں کو سراہا اور مل کر ایجوکیشن کے مسائل کو حل کرنے پر ا اتفاق کیا۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ملک محمد سمیع اللہ نے تمام ایجوکیشن افسران سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے ممبران اور میڈیا کے نمائندگان کا جوائنٹ ڈیلاگ میں شرکت پرشکریہ ادا کیا۔