نومبر 3, 2026

ڈنگہ؛ کھوڑی عالم کے قریب نہر اپر جہلم سے 28 سالہ نوید احمد کی نعش برآمد

ڈنگہ(مرزا شاہد علی سے) کھوڑی عالم کے قریب نہر سے 28 سالہ نوجوان نوید احمد ولد خورشید احمد سکنہ ٹبی تنواں کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔ تھانہ ڈنگہ پولیس نے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر نعش کو نہر سے نکال لیا۔ اطلاع ملنے پر ورثاء بھی پہنچ گئے اور انہوں نے شناخت کرلی۔ ورثاء کا کہنا تھا کہ 28 سالہ نوید احمد سینٹری ورکر ہے جس کی 4/5 روز قبل گھر والوں سے تلخ کلامی ہوئی تو اس نے ہیڈ جگو اور سرائے عالمگیر کے درمیان نہر اپر جہلم میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ۔ ریسکیو ٹیمیں 2/3 دن سے نہر میں لاش کی تلاش کرتی رہیں جو دستیاب نہ ہو سکی۔ ڈنگہ پولیس نے تھانہ صدر سرائے عالمگیر کو بھی اطلاع دے دی ۔ ادھر ورثاء نے لاش پولیس سے اپنی تحویل میں لے لی ہے اور کوئی کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔