جہلم (چوہدری سالک حسین) تھانہ منگلا کے علاقہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، ڈی ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب، تفصیلات کے مطابق ملزم محمد رحمان کو برآمدگی کے لئے لے جانے والی پولیس پارٹی پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی اور زیر حراست ملزم چھڑانے کی کوشش کی تو پولیس نے پیچھا شروع کردیا۔ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی کے تعاقب پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، پولیس پارٹی کی مناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی ۔ اس دوران ملزم محمد رحمن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گیا،زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانجق ہو گیا،ملزم محمد رحمن نے خاتون سمیت02 شہریوں کو اغواء کے بعد ہتھوڑے کے وار سے قتل کر کے نعشیں اپنے گھر میں دفنا دی تھیں،ملزم محمد رحمن ایک خطرناک سیریل کلر تھا جو قبل ازیں دوران نقب زنی ماں بیٹی کے قتل سمیت 05 دیگر مقدمات قتل میں بھی ریکارڈ یافتہ تھا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی سی آئی اے پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن میں تیزی لائی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کاوش عمل میں لائی جائیگی،





