نومبر 4, 2026

ضلع گجرات میں خسرے کے پھیلاؤ کے حوالے سے اہم اجلاس

گجرات() ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ خسرے سے متاثرہ بچوں کو علاج معالجے کی فوری سہولت فراہم کی جائے گی، جس علاقہ میں خسرے کا کیس رپورٹ ہوگا وہاں اردگرد 40 گھر سرویلنس کی جائے گی، متاثر کیس کی کانٹینک ٹریسنگ کی جائے گی، تمام سرکاری ہسپتالوں میں خسرے کی ویکسین موجود ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں خسرے کے ممکنہ پھیلاؤ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ بعض اضلاع میں خسرے سے متاثرہ کیس سامنے آرہے ہیں، ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر سرکاری ہسپتالوں اور محکمہ کو الرٹ کردیا گیا ہے، متاثرہ بچوں کو علاج معالجے کی فوری سہولت فراہم کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ بچوں کو خسرے سے بچاو کی ویکسین لازمی لگوائیں، پیدائش کے 9 ماہ بعد پہلی دوز اور 15 ماہ بعد دوسری ڈوز لگائی سرکاری ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت میں مفت لگائی جاتی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران و ڈاکٹر الرٹ رہیں اور کیس رپورٹ ہوتے ہی فوری ریسپانس کیا جائے اس سلسلہ میں تمام اقدامات یقینی بنائے جائیں۔