لالہ موسیٰ(بیوروچیف)لالہ موسیٰ کے نواحی علاقہ اسلام پودہ نزد گنجہکے ایک گھر پر آگ لگنے سے 2بچے جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی،ہسپتال منتقل،تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام پورہ کے ایک مکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ جو نزدیکی گزرتے ہوئے پلاسٹک کے گیس پائپ لائن کو لگ گئی اس سے آگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ جس کی وجہ سے 06 لوگ آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ متاثرہ لوگوں میں 02 بچے ایک 08 سالہ بچی مسکان اور ایک 06 سالہ بچہ محمد موسیٰ موقع پر جا ں بحق ہو گئے جبکہ ایک 60 سالہ آدمی جو کہ 100٪ جل گیا جس کو شدیدحالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال(ڈی ایچ کیو) شفٹ کر دیا گیا۔ اور 03 متاثرہ لڑکوں کو ٹرامہ سنٹر لالہ موسٰی سے عزیز بھٹی شہید ہسپتال(ڈی ایچ کیو) شفٹ کر دیا گیا۔ریسکیو اسٹاف نے آگ پرمکمل طور پر قابو پا لیا ہے





