جہلم(ملک عامر یوسف) معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین مصالحتی کمیٹی میونسپل کمیٹی جہلم ملک انعام الحق نے کہا کہ 28مئی پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،قائد میاں محمد نوازشریف نے عالمی دباو کو مسترد کرکے ایٹمی دھماکے کیے،،یوم تکبیر ملکی دفاع کا کو ناقابل تسخیر بننے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے 28مئی 1998کو اس وقت کے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اسکی مثال دنیا میں نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ملکی سالمیت ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور ایٹمی دھماکوں سے ہم نے پوری دنیا کو واضح پیغام دیا تھا کہ ہم نہ بکنے والے ہیں اور جھکنے والے ہیں اور آج بھی مسلم لیگ ن اسی ارادے اور حب الوطنی کے تحت اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت ن لیگی قائدین رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہے اور یوم تکبیر وہ تاریخ ساز دن ہے جب پاکستان نے دیکھا کہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں پرکامیاب ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا۔





