جہلم(مرزاقدیر بیگ) ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب کے حکم پر ضلع جہلم میں روٹی کا ریٹ 14 روپے مقرر کر دیا گیا۔ خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب آصف علی فرخ کے حکم پر پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں روٹی کا ریٹ مقرر کر دئے گئے ہیں ضلع جہلم میں روٹی کا ریٹ 14 روپے مقرر کیا گیا ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔





