نومبر 3, 2026

کھاریاں: شراب سپلائر رنگے ہاتھوں گرفتار 610 بوتلیں برآمد

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے شراب سپلائر رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 610بوتل شراب برآمد کرلی.تفصیلات کے مطابق ڈ ی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کرتے ہوئے کھاریاں اور گرد ونواح کے علاقہ میں شراب سپلائی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم ناصر علی عباس ولد محمد اعظم سکنہ کھاریاں کے قبضہ سے مختلف برانڈ کی 610بوتل شراب برآمد ہوئی۔جس کے خلاف تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔