نومبر 3, 2026

شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(چوہدری ظفرنور)جہلم عید الاضحی کے موقع پر شہر میں صفائی کے اعلی انتظامات اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی عید انتظامات کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو۔ اس حوالے سے میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور شہریوں کو آلائشوں کو میونسپل کمیٹیوں کے مقرر کردہ مقامات پر پھینکنے بارے آگاہی دینے کے پلان پر غور کیا گیا۔