منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرنوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے چیلیانوالہ میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں جن میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالج،پرائمری سکول فار گرلز، بوائز سکول، سیوریج،پبلک ہیلتھ کی دیگر سکیموں سمیت چک میموری روڈ،بائی پاس روڈ، نذیر آبادروڈ اور سرائے عالمگیر روڈکا اچانک معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کام کی کوالٹی اور رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کو مکمل شفافیت اور حکومتی ترجیحات کے مطابق مقررہ معیار اور مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ ترقیاتی سکیموں کو پائیدار و دیرپا بنانے کیلئے سکیموں کی سخت نگرانی کی جائے اور کام کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔





